قصور، شیر ربانی کالونی کالج روڈ، پولیس مقابلہ، پانچ ڈاکو ہلاک، کار، موبائل فون اور اسلحہ برآمد

Tariq Bashir Cheema

Tariq Bashir Cheema

قصور (محمد عمران سلفی سے) شیر ربانی کالونی کالج روڈ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔گزشتہ رات پولیس کی وردیوں میں ملبوس پانچ ڈاکو کالے رنگ کی کار جس پر پولیس کی نیلے رنگ کی لائٹ لگی ہوئی تھی شیر ربانی کالونی میں واقع ز میندار بشیر احمد کے گھرناجائز اسلحہ کی تلاشی کے بہانے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کر دیا خود گھر کی تلاشی لینے لگے اسی اثنا میں گھر میں سے کسی نے پولیس کو 15نمبر پر کال کر دی، اطلاع پاکر ڈی پی او قصور جواد قمر، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں فریداور ایس ایچ اوپولیس تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیز بھی فو را موقع پر پہنچ کر گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈاکووں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی مگر ڈاکووں نے گھر کی چھت پر چڑھ کر پولیس سے مقابلہ شروع کر دیا دو گھنٹے کے مقابلہ کے بعد پانچوں ڈاکووں مارے گئے ،پانچ میں سے تین ڈاکو اخترفلورا سیالکوٹ، محمد جاوید گوجرانوالہ اور محمد نعیم لاہور کینٹ کے نام کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دیگر ڈاکووں کی شناخت کے لئے پولیس کوشش کر رہی ہیں۔پولیس نے ہلاک ہونیوالو ںڈاکوئوں کے استعمال میں لائی جانے والی کار ، موبائل فون اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈاکو100سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے پنجاب بھر میں ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی،خطر ناک ڈاکوئوں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او قصور جواد قمر، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں فریداور ایس ایچ اوپولیس تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔