قصور (جیوڈیسک) کے نواحی گاں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کو پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ضلع قصور کے نواحی گاں مان والا میں نامعلوم افراد نیایک گھر میں گھس کر۔ امجد علی، اس کی بیوی ریحانہ بی بی اور اس کی تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تیرہ سالہ خنصہ 9 سالہ زہرہ اور 6 سالہ زنیرہ شامل ہیں۔
محمد امجد کا تین سالہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا۔ بچہ لرزہ خیز واردات کے وقت گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گیا ہوا تھا۔ ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نیلا شوں کو ڈسٹرکٹ ھسپتال قصور منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔