لاہور (جیوڈیسک) ایک گرینڈ آپریشن کے دوران ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے 27 افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ہیں اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 3 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
ترجمان واپڈا بلھے شاہ سب ڈویژن نے بتایا کہ کوٹ رکندین خان، اظہر کالونی، نفیس کالونی، رسولپور، جماعت پورہ اور کوٹ غلام محمد خان میں ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے مکان مالکان کو 10 لاکھ سے زائد جرمانہ کے ڈیٹیکشن بل جاری کر دیئے گئے ہیں عدم ادائیگی پر ان کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کروادی جائے گی۔