لاہور (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایم این اے شفقت محمود نے ڈسٹرکٹ انچارج پی ٹی آئی لاہور کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی توقع سے بھی زیادہ بری تھی۔
پی ٹی آئی نے کامیابی کے لئے اپنی کوشش تو کی لیکن یہ ناکافی تھی۔ اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس ناقص کارکردگی کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔