کروڑ لعل عیسن کی خبریں 10/2/2014

اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کا قبضہ لمحہ فکریہ ہے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کا قبضہ لمحہ فکریہ ہے۔ قومی اداروں کے من پسند ادروں کے ہاتھوں کوڑیوں کے بھائو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سابق صدر سردار طارق عظیم کھر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو شیر مادر کی طرح لوٹا جا رہا ہے۔ من پسند افراد کے ہاتھوں قومی ادروں کی فروخت ملک کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ جس کا سپریم کورٹ فی الفور نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں حکومت اور اپوزیشن مل کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اور اپنی اپنی باریوں کے ذریعے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ حکمرانوں نے عوا م کو ماسوائے بیروزگاری اور بد امنی کے کچھ نہیں دیا ہے۔ آج اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو پوری قوم حکمرانوں کے ظالمانہ کاروائیوں کی بھینٹ چڑھ جائے گی۔
————————-
———————-
دکانوں میں انتہائی ناقص مٹیریل کی تعمیر سے بہت سی دکانوں میں دراڑیں پر چکی ہیں
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے گزشتہ 2 سال قبل 2.5 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی بس اسٹینڈ مارکیٹ کی 78 دکانوں میں انتہائی ناقص مٹیریل کی تعمیر سے بہت سی دکانوں میں دراڑیں پر چکی ہیں۔ ٹی ایم اے حکام کو گزشتہ سال کے دوران کئی مرتبہ تحریری طور پر اور اخبارات کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ لیکن کوئی شنوئی نہ ہوئی۔ عوامی سماجی شہری حلقوں نے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمان اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق 2 سال قبل ٹی ایم اے کروڑ نے 2.5 کروڑ روپے مالیت کی خطیر رقم سے کروڑ بس اسٹینڈ میں 3 ٹھیکیداروں کے ذریعے 78 دکانیں تعمیر کروائی۔ جن میں انتہائی ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا۔ دوران تعمیر شہریوں اور صحافیوں نے اس وقت کے حکام کو نشاندہی کی لیکن اس وقت کے صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے چہیتے ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ دکانوں کی صورت حال یہ ہے کہ بہت سی دکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ 6 ماہ قبل آنے والی آندھی سے کچھ دکانوں کے بینرز اڑ گئے۔ جبکہ اکثر دکانوں کے شٹل گیٹ خراب ہونے کے باعث دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبریں شایع ہونے پر گزشتہ روز ٹی ایم او ملک آصف بھڈوال ، ایس ڈی او اعجاز خان ملغانی نے دکانوں کا معائنہ کر کے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔
————————-
———————-
حکومت شہریوں کو امن و امان کی بہتری اور انرجی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت شہریوں کو امن و امان کی بہتری اور انرجی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ میاں نواز شریف انتہائی محب وطن لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات حکومت کا احسن اقدام ہے۔ طاقت اور جبر سے کبھی معاملات حل نہیں ہوتے۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ انشاء اللہ اچھا رزلٹ ملے گا۔
————————-
———————-
کم پیمائش اور غیر میعاری اینٹیں مہنگے داموں میں فروخت کی جا رہی ہیں بھٹہ مالکان ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے
لیہ(نامہ نگار) بھٹہ خشت پر بھوسہ کا استعمال۔ کم پیمائش اور غیر میعاری اینٹیں مہنگے داموں میں فروخت کی جا رہی ہیں بھٹہ مالکان ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں قائم بھٹہ خشت مالکان اینٹوں کی پکائی کے دوران لکڑی کے استعمال کی بجائے بھوسے کا استعمال کر رہے ہیںجس سے ناصرف اینٹوںکی پکائی ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ کے دوسری جانب جانوروںکے لئیے بھوسہ بھی کم پڑرہاہے اطلاع کے مطابق اینٹوںکا پیمانہ بھی میعارسے کم اور اینٹیں غیر میعاری تیار کی جا رہی ہیںعوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
————————-
———————-
شہر کے گنجان آباد کاروباری علاقوں میں موجود تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں شدید خطرے کا باعث بن رہی ہیں
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحصیل بھر کے علاقوں خصوصاً شہر کے گنجان آباد کاروباری علاقوں میں موجود تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں شدید خطرے کا باعث بن رہی ہیں۔ جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل بھر میں تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں دو نمبر تیل کے ساتھ خطرے کا باعث بھی ہیں۔ ضلعی و تحصیل انتظامیہ ان کے خلاف فی الفور کاروائی کرے ۔ شہریوں نے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کروڑ شہر اور گرد و نواح میں ڈیزل ، پیٹرول جگہ جگہ فروخت ہونے لگا۔ فروخت کندگان کے پاس کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ موجود نہیں ۔ جس سے وہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ شہر اور گرد و نواح میں غیر قانونی ایجنسیاں ختم کر دی جائیں۔ ایسی ایجنسیاں سرا سر غیر قانونی اور خطرناک بھی ہیں۔ یہ بات اے سی کمشنر کروڑ محمد اختر منڈھیرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور گرد و نواح میں قائم ایجنسیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ مافیا بھی قومی مجرم ہیں۔ ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
————————-
———————-