ناقص گوشت بیچنے والے 4 قصابوں کیخلاف مقدمات درج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے چار قصابوں کے خلاف مقدمات درج اور مجموعی طور پر 620 کلو گوشت قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی کی زیر نگرانی ڈی ڈی او ڈاکٹر اﷲ بخش نے روشن والا بائی پاس سمندری روڈ اور پل واہیلہ ڈجکوٹ میں چھاپوں کے دوران قصاب مستنصر اور سفیان کو ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر 120 کلو گوشت تلف کیا۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے ڈی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر عطا سبحانی کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈالے سے 500 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 قصابوں عباس اور لیاقت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔