فوزیہ قصوری کا تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ

Fauzia Kasuri

Fauzia Kasuri

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف خواتین ونگ کی سابق صدر فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری کے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ اختلاف بڑھ گئے تھے جس کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ فوزیہ قصوری تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ پارٹی قیادت سے اختلافات کی بڑی وجہ انہیں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی نہ بنانا بتایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے حوالے سے فوزیہ قصوری اور ن لیگ کی قیادت میں معاملات طے پا چکے ہیں۔