فیورٹ پینل کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے ہی صحافیوں کے حقیقی نمائندے ہیں، روحیل اکبر

Rohail Akbar

Rohail Akbar

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخاب میں خزانچی کے امیدوار روحیل اکبر نے کہا کہ فیورٹ پینل کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے ہی صحافیوں کے حقیقی نمائندے ہیں جبکہ مسلسل کئی عشروں سے اہم عہدوں پر براجمان عناصر نے صحافی برادی کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ صحافیوں کے مسائل دن بدن کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی جا رہے ہیں جسے ہم ختم کروانے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے۔

فیورٹ پینل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پینل میں تمام ایسے امیدوار ہیں جو ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کی صحافی برادری میں بھی اچھی شہرت ہے۔

اگر صحافی برادری اپنے حقوق کے لیے ایسی اچھی شہرت اور مخلص لوگوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کریں تو آنے والے دور میں کوئی بھی صحافی اپنے مسائل کے حل کے لیے پریشان دکھائی نہیں دیگا اس موقعہ پر انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکریٹری افضال طالب کا شکریہ ادا بھی کیا کہ انہوں نے نئی ممبر سازی کرکے صحافیوں کے حقوق کا تفظ کرنے کے ساتھ ساتھ انکا دیرنیہ مطالبہ بھی پورا کردیا ہے اور امید ہے کہ آنے والے الیکشن میں تمام صحافی برادری انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی۔
03466444144,03004821200