اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کررہے ہیں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑے ہیں، کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔
وزیر اطلاعات کا (ن) لیگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں اور ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔