ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کے آج کل بھارت میں بہت چرچے ہیں۔ کپور سنز میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث انہوں نے بھارتیوں کے دل میں گھر کر لیا ہے۔
بالی ووڈ میں ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اسی شہرت کو دیکھتے ہوئے بہت سی اداکارائیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن اب یہ قرعہ باربی ڈول کترینہ کیف کے نام نکل آیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ رواں سال نومبر میں شروع کی جائے گی۔ رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں فواد اور کترینہ پنجابی گھرانوں کے درمیان ہونے والی شادی اور پنجابی ثقافت کو پیش کریں گے۔