ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان اپنی نئی فلم میں ایشوریہ بچن اور انوشکا شرما کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کرن جوہر انجام دے رہے ہیں، رپورٹس کے مطابق فواد خان فلم میں ایشوریہ کے خاوند کا کردار ادا کریں گے۔
بالی وڈ رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی رومانوی ہے جس میں پیار کے بندھن کو ٹوٹتے اور جڑتے دکھایا گیا ہے۔ اس وقت فواد خان کرن جوہر کی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فلم اے دل ہے مشکل آئندہ سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں رنبیر کپور بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔