لاہور (جیوڈیسک) اداکار فواد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں جولائی سے لاہور میں مقیم ہوں۔
مجھے میڈیا اور مداحوں کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں مجھ سے گزشتہ ہفتوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے بارے میں اظہار خیال کرنے کے بارے میں کہا گیا تھا۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ دو بچوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میری دعا اور خواہش ہے کہ ایک ساتھ مل کر ہم زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے پر پہلی مرتبہ بات کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھی فنکاروں، پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔