فلپائن (جیوڈیسک) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے علومی کریم کو فلپائن کے شہر منیلا کے اسمارٹ آرنیٹا کولیسیوم میں منعقدہ مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے پر ہندوستانی فائٹر کے خلاف فاتح قرار دیا گیا۔
25 سالہ علومی کریم پاکستان کے سرفہرست ایم ایم اے فائٹر ہیں جبکہ انڈر گراؤنڈ بیٹل کی بیلٹ چمپین شپ بینٹیم ویٹ61 کے بھی چمپین ہیں۔
پاکستان کے ایک اور ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ نے پہلے مرحلے میں فلپائن کے نیل لیرینو کو شکست دی تھی۔ واضح رہے علومی اور مجتبیٰ گزشتہ پانچ سالوں سے ایم ایم اے کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔