اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے نوٹس جاری کر دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کسی سینئر ممبر سے اس قسم کے احمقانہ بیان کو برداشت نہیں کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے خلاف بیان کا معاملہ جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔
فیاض الحسن چوہان کے بیان سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی، کشیدگی دو ملکوں کے درمیان ہے، مذاہب کے درمیان نہیں۔