مصطفی آباد کی خبریں 30/11/2014

عابد فضل چوہدری شہید کی جگہ ان کے بھائی عبداللہ فضل چوہدری کو تحصیل قصور کا نائب صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عابد فضل چوہدری شہید کی جگہ ان کے بھائی عبداللہ فضل چوہدری کو تحصیل قصور کا نائب صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد ، ایم پی اے ،مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ مشیروزیر اعلی پنجاب و رہنما تحریک انصاف چوہدری الیاس خاں، امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی محمد افضل میئو ودیگر رہنمائوں کی شرکت، عابد فضل چوہدری کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں میں چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں والدہ سمیت شہید ہونے والے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری کے ڈیرہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد ، ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب و رہنما تحریک انصاف چوہدری الیاس خاں، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی محمد افضل میئو ، تحصیل قصورکے صدر چوہدری کاشف نیاز، سنیئر نائب صدر حاجی محمد سلیم شہزاد میئو ودیگر رہنمائوں و عہدیداران نے شرکت کی، تقریب میں عابد فضل چوہدری کی جگہ پر ان کے بھائی عبداللہ فضل چوہدری کو مسلم لیگ ن تحصیل قصور کا نائب صدر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ میاں غلام حسین شاہد کی وجہ سے آج پنجاب میں مسلم لیگ ن زندہ ہے، ہم پارٹی کیلئے دن گئی ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مشرف دور میں کوئی ن لیگ کا نام لینے سے ڈرتا تھا انہوں نے اس وقت پارٹی کا پرچم بلندکیا ۔ ان کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے، سیاسی کارکنان کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ، ہمارے دروزے ان کیلئے دن رات کھلے ہیں۔ ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم عابد فضل چوہدری کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہدنے کہا کہ آج کی یہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ عابد فضل چوہدری ہم میں موجودہے، مجھے خوشی ہے کہ عابد فضل چوہدری کا مشن جاری رکھنے کیلئے اس کے بھائی نے ذمہ داریاںسنبھال لی ہیں۔ عابد فضل چوہدری شہید کی گفتگو یہ بتاتی تھی کہ وہ کچھ کرنا چاہتا ہے،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 حاجی محمد افضل میئو نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائدین کاپیغام گھر گھر پہنچائیںگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کے والد ملک محمد علی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کے والد ملک محمد علی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کے والد ملک محمد علی گزشتہ روز انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

LALYANI News

LALYANI News