کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فرنٹیئر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی فضل رحیم ،خیر محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل سرحد اسپورٹس نے اپنے نام کرلیا ،فائنل میچ میں سرحد اسپورٹس ملیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل باچا خان میموریل فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 4 -2 سے شکست دیکر ٹرافی قابو کرلی کھیل کے دوران مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
سرحد اسپورٹس کی جانب سے محسن شاہ جبکہ باچاخان میموریل کے با بو ناصر نے گول اسکور کئے فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق نے فاتح ،رنر اپ میں ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر وائس چیئر مین جماعت اسلامی ضلع غربی پبلک ایڈہاک کمیٹی گل رحیم ،صدر ضلع غربی شباب ملی نذر محمد برقی ،نیشنل فرنٹئیر فٹ بال کلب کے آفیشل ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔
،سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب کے صدر اسماعیل خان ،طارق خان و دیگر نے ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری نعم اللہ ،شمین خان اور عبدالمالک نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔