فضل الرحمن ، محمود خان اچکزئی کی وزیر اعظم سے ملاقات ، وزیرستان آپریشن پر تبادلہ خیال

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اسلام آباد طلب کر لیا ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سانحہ لاہور کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ، جمیعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات میں ملک میں سیاسی صورتحال اور شمالی وزیرستان آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں نواز لیگ کے تمام اہم وزراء ، سیکرٹری قانون ، اور قائم مقام چئیرمین پیمرا کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس سے پہلے وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ منہاج القرآن کے کارکنوں کے قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔