جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لئے ثالثی کی باضابطہ پیش کش کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ جے یو آئی طالبان سے مزاکرات کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ جے یو آئی کی طرف سے طالبان کے ساتھ مزاکرات میں ثالثی کی پیش کش مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں کی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے حکومت پر اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لئے ایسے فورم کی ضرورت ہے جس میں سنجیدہ موقف سامنے آ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ فورم میں طالبان کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے۔ فورم یہ بھی طے کرے کہ طالبان کے کس گروپ سے مذاکرات ہونے چاہیں جبکہ طالبان سے رابطوں کا نظام بھی طے ہونا چاہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حوالے سے دفاعی اداروں، سیاسی جماعتوں اور حکومت کا ایک پینچ پر ہونا ضروری ہے۔