فضل الرحمن کا غیر ملکی طاقتوں کی سازشوں کیخلاف ’’قومی اتحاد‘‘ بنانے کا اعلان

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک اور جمہوریت کے تحفظ اورغیرملکی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف ’’قومی اتحاد‘‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسلام کی خاطرطاہر القادری اورعمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو روکنا ہو گا۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی کی رہائش گاہ پر جے یو پی کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ماضی میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد(ایم ایم اے ) بنانے کا تجربہ کامیاب رہاہ ے۔

آج ملک میں مذہبی جماعتیں دباؤ کا شکارہیں اس لیے ہم ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں ایک قومی اتحاد بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے مذہبی جماعتوں سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، انھوں نے کہاکہ ملک میں امن کا قیام صرف اور طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔