اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی مجلس شوری کے رکن اور دارالعلوم خدام الدین سلیم خان کے مہتمم حافظ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی فلور پر قوم کی ترجمانی کی، سیاسی اندھوں کی گالیوں کا جواب اسمبلی کے فورم پر دلیل سے دے کر مولانا نے ثابت کیا ہے کہ وہ مفتی محمود کاتربیت یافتہ ہے۔
جاوید ہاشمی اس عمر میں دھکے کھانے کے بجائے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرکے حق اور سچ کی مہم کا حصہ بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں اب ان کو ڈانس کے بجائے ماتم شروع کرنا چا ہئے، نواز شریف کی مخالفت میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے قوم سے مخلص نہیں۔