کراچی (جیوڈیسک) جوئیل کاکس کی کہانی 15 ہی دن میں ختم ہوگئی، پستول کی گولیوں کے ساتھ جہاز کا سفر کرنے والا ایف بی آئی کاایجنٹ عدالت سے بری ہوتے ہی دبئی روانہ ہو گیا ہے۔
کراچی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئیل کاکس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ آج ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کے 10 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔۔
امریکی حکام کے خط کے مطابق خصوصی مشن پرغیر ملکیوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔