ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس پر قائم اسلحہ برآمد کا مقدمہ خارج

Joel Cox

Joel Cox

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر اسلحہ سمیت پکڑے جانے والے امریکی شہری اور ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس پر قائم مقدمہ خارج کر دیا۔ اسلحہ بر آمد کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں ہوئی، جوئیل کاکس خود بھی عدالت میں سماعت کے موقع پر پیش ہوا۔

امریکی شہری جوئیل کاکس کے وکیل کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اور اسے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے، عدالت میں امریکی سفارت خانے کا خصوصی خط بھی پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے امریکی سفارت خانے کا خط وزارت داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم دیا۔

جہاں محکمہ داخلہ سندھ نے امریکی سفارت خانے کے خط کی توثیق کردی جس کے بعد عدالت نے شواہد نہ ہونے کے باعث مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔