ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں؛ امریکا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا۔

کہ کراچی ائر پورٹ پر گرفتار ہونے والا ایف بی آئی ایجنٹ امریکی مشن کے قانونی اتاشی کی معاونت کے لیے پاکستان، ایک عارضی اسائنمنٹ پر گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کیلئے پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔