واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر نے ایف بی آئی کے حکام پر تحقیقاتی عمل کو سیاست زدہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی ڈیموکریٹ کے حق میں اور ریپبلکنز کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے تک یہ ناقابل تصور تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ادارے کے خلاف لفظی جنگ چھیڑ دی، ایف بی آئی کے حکام پر تحقیقاتی عمل کو سیاست زدہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایف بی آئی ڈیموکریٹس کے حق میں اور ریپبلکنز کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے تک اس کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس آج کانگریس کے اس میمو کی منظوری دے گا جو ممکنہ طور پر انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔