اسلام آباد (جیوڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس کی تفتیش کرنے والے کسٹم افسر نے وزارت داخلہ کے نام ایک خط میں ماڈٰل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو 56800 ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
جبکہ ملزمہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہو چکی ملزمہ کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے، اس لئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔