ایف بی آر نے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاریاں کر لیں

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے ٹیکس اہداف کیلئے تین سو پچاس سے زائد اشیا کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

نان فائلرز کیلئے دس فیصد جبکہ فائلرز کے لئے پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ سیکڑوں لگژری مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ٹیکس کی شرح بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر فی سلیب ایک فیصد اضافے اور پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ میں ترمیم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔