ایف بی آر نے تاجروں سے ٹیکس قوانین میں بہتری کی تجاویز طلب کر لیں

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر نے ملک بھر کی تاجر اور صنعتکار تنظیموں سے آئندہ بجٹ کی سفارشات کیساتھ موجودہ ٹیکس قوانین میں بہتری کی تجاویز طلب کر لیں۔

ایف بی آر کے مطابق ملک بھر کے تمام چیمبرز، تاجر تنظیموں اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تاجروں اور سرمایا کاروں سے بجٹ 17-2016 اور موجودہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔

ان سفارشات کا مقصد یہ ہے کہ کیسے ٹیکس چوری اور فراڈ کو ختم کرتے ہوئے موجودہ ٹیکس نظام کی خرابیوں کو دور کرتے ہوئے اسے وسیع کیا جائے۔

اس کے علاوہ تاجروں سے ٹیکس نظام میں آسانیاں لانے کے لیے بھی سفارشات مانگی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق تاجر و صنعتکار 2 مارچ تک بجٹ اور ٹیکس نظام میں بہتری کی تجاویز ادارے کو بھیج سکتے ہیں۔