ایف بی آر نے سی این جی پر لگایا جانے والا ٹیکس واپس لے لیا

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سی این جی ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب، ایف بی آر نے سی این جی پر لگایا جانے والا چھ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان سیلز ٹیکس پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جن میں ایف بی آر نے سی این جی پر عائد کیا جانے والا چھ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔

ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی شرح پچیس فیصد سے بڑھا کر بتیس فیصد کر دی تھی جس سے سی این جی کی قیمتوں میں دو روپے اڑسٹھ پیسے فی کلو گرام اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اضافی ٹیکس کی شرح واپس لینے سے زون ون میں سی این جی کی قیمت پچہتر روپے اڑتالیس پیسے اور زون ٹو میں چھیاسٹھ روپے پچہتر پیسے فی کلوگرام کی سطح پر برقرار رہے گی۔ ایف بی آر نے سی این جی پر لگایا جانے والا چھ فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لینے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔