ایف بی آر نے محکمہ انٹیلی جنس کے 49 افسران کے اختیارات میں اضافہ کر دیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ڈائریکٹ و ریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اور اس کے ماتحت 49 افسران کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایف بی آر سے جاری کردہ ایس آر نمبر 351 (I)/2014 کے تحت انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اور انکے ماتحت 49 ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ان لینڈ ریونیو افسران کے نئے اختیارات اور حدود کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اور اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور، حیدر آباد اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تعینات ان کے افسران کسی بھی ٹیکس دہندگان کے کاروباری دفتر، فیکٹری، دکان یا کاروباری یونٹ میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی بھی وقت انسپکشن کیلیے داخل ہو سکتے ہیں اور وہاں موجود ریکارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ازخود نوٹس لے سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اور ان کے مجاز افسران ٹیکس دہندگان کو نہ صرف نوٹس بلکہ اسیسمنٹ آرڈر بھی جاری کرسکتے ہیں، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اسیسمنٹ آرڈر میں ترمیم کا بھی اختیار ہے۔