لاہور (جیوڈیسک) ایف بی آرنے 28 کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس چوری کے الزام میں نجی سٹیل فاؤنڈری کے مالک ناصر طارق بٹ کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے گزشتہ روز شیخوپورہ روڈ پر واقع نجی سٹیل فاؤنڈری کے مالک ناصر طارق بٹ کو شادمان کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے ذمہ 28 کروڑ 65 لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔
دوسری طرف گرفتار ہونے والے شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث نہیں اور نہ ہی متذکرہ سٹیل فاؤنڈری کا مالک ہے ۔ اس کا قصور صرف اتنا ہے کہ فاؤنڈری کا بجلی کا میٹر اس کے نام پر لگا ہے جس کی وجہ سے ایف بی آر کے عملے نے اسے پکڑا۔