ایف بی آر نے اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی بحالی کا عندیہ دیدیا

Federal Board of Revenue

Federal Board of Revenue

کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی بحالی کا عندیہ دے دیا ہے، مقامی اشیا کی پیداوار پر ایک سے ڈھائی فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ 2014 – 15 کیلئے مقامی تیار کردہ مصنوعات پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ای ڈی کی بحالی کا مقصد بڑے سرمائے کی وصولی ہے، تاہم اب تک بجٹ 2014 – 15 کےلیے ایس ای ڈی لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ماضی میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح ڈھائی فیصد تھی لیکن فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں ترمیم کے تحت 2011 – 12 میں حکومت نے ڈھائی فیصد ایس ای ڈی کا خاتمہ کر دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی بحال کرتی ہے تو اس کی شرح ایک سے ڈھائی فیصد کے درمیان ہی ہو گی۔