ایف بی آر کا فروری میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہ ہو سکا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فروری میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف دو سو دس ارب روپے رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق اِس دوران صرف ایک سو اٹھاسی ارب روپے جمع ہوئے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس کی مد میں پندرہ سو پچیس ارب روپے جمع ہوئے۔ دو ہزار چھ سو اکانوے ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے اگلے چار ماہ کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو اکہتر ارب روپے جمع کرنا ہو گے۔