ایف بی آر نے تمام انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا حکم دیدیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ساڑھے 8 لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان کا ڈیسک آڈٹ کرنے کے احکام جاری کردیے۔

کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام 18 ریجنل ٹیکس آفسز اور 3 لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز کو لیٹر لکھے ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایئر 2014 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان سے رابطے کیے بغیر ان کے جمع کرائے جانے والے ٹیکس گوشواروں میں دی جانے والی معلومات کا ایف بی آر کے پاس موجود ڈیٹا بینک کے ساتھ کراس میچنگ کے ذریعے ڈیسک آڈٹ کیا جائے اور تمام فیلڈ آفسز سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیکس دہندگان کا ترجیحی بنیادوں پر ڈیسک آڈٹ کرکے 15 فروری 2015تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔

دستاویز میں بتایا گیاکہ تمام فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کا ڈیسک آڈٹ مکمل کرکے 15فروری تک ایف بی آر کے مجاز افسر کو بھجوائی جائے تاکہ ایف بی آر کا مجاز افسر انسپیکشن کرسکے۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایئر2014 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کے ریٹرن کا تجزیہ کرکے ڈیسک آڈٹ کے متعلق جو بھی پیشرفت ہو اس کے بارے میں ہفتہ وار بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ مرتب کی جائے اور یہ رپورٹ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کو بھجوائی جائے۔