اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، ٹیکس ریٹرن اب اکتیس اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔
ٹیکس ریٹڑن جمع کرانے کے لئے پہلے اکتیس اگست کی تاریخ دی گئی تھی، جس میں توسیع کرتے ہوئے اسے تیس ستمبر تک بڑھا دیا گیا، تاہم اایف بی آر نے نکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، اور اب انکم ٹیکس ریٹرن اکتیس اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، ایف بی آر نے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔