ایف بی آر نے مصباح الحق اور اظہر علی کے اکائونٹس منجمد کردئیے

Misbah-ul-Haq, Azhar Ali

Misbah-ul-Haq, Azhar Ali

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

ایف بی آر کے مصباح الحق کے ذمے 45 لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الادا ہے جبکہ اظہر علی کو 15 لاکھ کے ٹیکس واجبات ادا کرنا ہیں۔