ایف بی آر: پیراڈائز لیکس میں شامل پاکستانیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ریجنل ٹیکس آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں جبکہ سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ریکارڈ فراہمی کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔

ان اداروں سے تمام انیس افراد کی مالی ٹرانزیکشنز، بینک اکاؤنٹس اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

تحقیقات ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کی جائیں گی۔