ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کر دی

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 20 سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 34 سے کم کرکے 28 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 17 سے کم کر کے 13فیصد کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین پر سیلز ٹیکس 17 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔