اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے پرچون فروشوں کی ٹیکس رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا۔ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ مشین رکھنے والے پرچون فروشوں اور چھ لاکھ روپے سالانہ بجلی کا بل ادا کرنے والے دوکانداروں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز، پلازہ یا بزنس سنٹر کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی۔ مقامی یا بین الاقوامی سٹورز چلانے والوں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔
کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ مشین رکھنے والے پرچون فروشوں چھ لاکھ روپے سالانہ بجلی کا بل ادا کرنے والے دوکانداروں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی جن پر اسٹینڈرڈ، ریٹ کے مطابق سیلز ٹیکس لاگو ہو گا دیگر پرچون فروشوں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔