ایف بی آر نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 میں سیکشن 236 ڈبلیو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پراپرٹی پر تین فی صد ٹیکس دے کر سرمایہ قانونی بنایا جا سکتا ہے۔

یعنی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی کہ سرمایہ کہاں سے آیا۔ نوٹی فیکشن کا اطلاق چھ دسمبر سے ہو گا جس دن صدر مملکت ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 کے پارلیمنٹ سے منظور شدہ مسودے پر دست خط کیے تھے۔