ایف بی آر نے 1 لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کیئے

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے لیے ایف بی آر پراپرٹی کے سودوں، گاڑی کی خریداری اور غیر ملکی سفر کرنے والے افراد کی معلومات سے مدد لے رہا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال 1 لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں جس میں سے 20 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں۔

اس کے علاوہ سیلز ٹیکس آمدن کو یقینی بنانے کے لیے ریٹیلرز کے لیے اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت 25 ہزار بڑے اور 13 لاکھ چھوٹے ریٹیلرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ٹیکس دینے والےافراد کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس حوالے سے آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات کے فارم کو مزید آسان بنایا جارہا ہے۔