اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے گزشتہ سال ٹیکس وصولیوں کا حدف 2 ہزار 8 سو 10 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ طے شدہ حدف میں تین بار تبدیلیاں کی گئی اور نظر ثانی شدہ حدف 2 ہزار 6 سو 5 ارب روپے رکھا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق 2 ہزار 580 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جو طے شدہ حدف سے 25 ارب روپے کم ہے۔ سال 14-2013میں ایف بی آر نے 2 ہزار 252 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا۔