ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو خطرے میں ڈال دیا، فیڈریشن

FPCCI

FPCCI

کراچی (جیوڈیسک) ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریا عثمان نے ٹیکس دہندگان کیلیے حکومت کی طرف سے ترغیباتی پیکج کو سراہا ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو سہولتیں حاصل ہونگی۔

انھوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ سرکاری سطح پرحوصلہ افزائی اور ترغیباتی سہولتیں ٹیکس دہندگان کیلیے اعزازہے لیکن ایف بی آرکی جانب سے ان ٹیکس دہندگان کے نام کی اشاعت ان کیلیے خوف اور پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے خصوصاً کراچی میں جہاں اغوا، بھتہ اور ڈکیتیاں روز مرہ کا معمول ہیں۔

ایف بی آرنے نام کی اشاعت کر کے ان لوگوں کی زندگی اور کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایف بی آرکی جاری کردہ بڑے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل لوگوں نے ایف پی سی سی آئی میں شکایت کی اور زور دے کر کہا کہ ایف بی آرکو فہرست کی مزید اشاعت سے روکا جائے۔