ایف بی آر : یمپرڈ گاڑیوں کے کوائف طلب

Vehicles Data

Vehicles Data

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے نان ڈیوٹی پیڈ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے کوائف مانگ لئے، بندرگاہ اور گوداموں میں ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں۔

چیئرمین فیڈریل بورڈ آف ریونیو طارق باوجوہ نے ملک بھر کے ماڈل کلکٹریکٹ آف کسٹمز سے پکڑی گئی نان ڈیوٹی پیڈ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے کوائف مانگ لئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے تمام ایم سی سی کو لکھے گئے خطوط میں ان سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز حکام کے گوداموں اور پورٹس پر موجود وہ تمام گاڑیاں جو نان ڈیوتی پیڈ ہیں یا ٹیمپرڈ ہونے کی بنا پر کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لی تھیں، ان کی تفصیلی فہرست ایف بی آر کے مرکزی دفتر میں بھجوائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فہرستوں کے حصول کے بعد گاڑیوں کی فروخت سے متعلق فیصلے کا امکان ہے، جس کا مقصد ریونیو کا حصول ہے۔