ایف بی آر نصف سال کے ریونیو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نصف سال کے ریونیو ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور ابھی تک یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 5 ماہ کے دوران 1240 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔

اگلے دو ہفتوں کے دوران محکمہ ٹیکس نے مزید 377 ارب روپے ٹیکس اکٹھے کرنا ہیں تاکہ 1615 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔