دالبندین (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر دالنبدین پاک افغان سرحد پر سرچ آپریشن کیا گیا تو منشیات اسمگلر کرنے والے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسمگلر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی سرحد پاک کر کے افغانستان میں داخل ہو گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے اسمگلروں سے خود کار اسلحہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوتے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔