اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مذاکرات کے لئے منفی قرار دے دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل سنگین اور بہیمانہ جرم ہے۔
ملک اس طرح کی خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔جب بھی حوصلہ افزاء موڑ پر پہنچے، مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا نیک نیتی سے اے پی سی کے فیصلے کی روشنی میں مذاکرات کا عمل شروع کیا۔اس طرح کے واقعات امن کے لئے شروع کئے گئے مذاکرات پر نہایت منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
نواز شریف نے ایف سی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اس افسوسناک صورتحال پر دکھ ہے۔