اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات طالبان سے طلب کریں گے۔
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان سے رابطے میں دشواری پیش آرہی ہے، جبکہ ان کے آپس میں بھی رابطوں میں مشکلات ہیں۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب طالبان سے طلب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے پوچھا جائے گا کہ شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشیں کہاں ہیں؟ اور مذاکرات کے دوران ایف سی اہل کاروں کے قتل کرنے کی کیا وجہ ہے؟