ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایف ڈی چوہدری سکول سسٹم نواب آباد واہ کینٹ نہم اور دہم کے شاندار نتائج گذشتہ سالوں کی طرح ا مسال فیڈرل بورڈ کے سالانہ نتائج 2016ء میںا یف ڈی چوہدری سیکنڈری سکول وکالج نواب آباد واہ کینٹ کا نتیجہ 100%رہا۔
طالبہ سکینہ بی بی نے 889نمبروں کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ طا لبہ میمونہ انور846نمبروں کے ساتھ دوئم رہی۔ مجموعی طور پر 5طلباء وطالبات نے A+اور 7طلباء وطالبات نے A گریڈکے ساتھ اور باقی طلباء وطالبات نے امتیازی پوزیشن حاصل کیں۔ جماعت نہم کا نتیجہ 97%رہا۔جماعت نہم کی طلبہ حمنہ شفقت نے 495میںسے 457نمبر لیکر تحصیل بھر میں نمایاںپوزیشن حاصل کی۔ دیگر طلباء وطالبات نے بھی A+اورAگریڈکے ساتھ نمایاںنمبرحاصل کیے۔ادارہ ہذا کے سربراہ عطاء المنم چوہدری نے تمام کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔
اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ والدین نے کامیابی کو ادارہ کے مثالی ڈسپلن اور اساتذہ کی شب و روز محنت کو قرار دیاہے۔ سربراہ ادارہ نے اس امر کا اظہاربھی کیا کہ آئندہ بھی بہترین نتائج کے حصول کیلے شب و روز محنت کا سلسہ جاری رہے گا۔اور علا قہ بھر کے لوگوں کو بہترین تعلیمی ماحول اور اعلی رزلٹ دینا ادارہ ہذا کی اولین ترجیح ہے۔یہاں سے بے شمار طلباء وطالبات اب تک کامیاب ہو کر نہ صرف اہم عہدوں پر فائزہیںبلکہ ملک وملت کیلے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ محنت میں عظمت کے نظریے پر کار بندر ہیں گے۔