ایف ڈی اے نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی
Posted on February 28, 2021 By Majid Khan صحت و تندرستی, معلومات
Corona Vaccine
واشنگٹن : امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم کا کہناہے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔
وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی ایک ڈوز کافی ہے اور اس کی اسٹوریج کے لیے خاص اقدامات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com