ایف ڈٰی اے نے ملیریا کی دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو دینے کی مشروط اجازت دے دی

FDA

FDA

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کی مشروط منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے صرف انتہائی تشویشناک حالت کے مریض کو دی جاسکتی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن بنیادی طور پر ملیریا کی دوا ہے۔

دوسری جانب ایف ڈی اے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے اور یہ دوا صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ممکنہ طور پر اس کی تیاری میں 12 سے 18 ماہ لگیں گے۔

کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا وائرس کی ادویات نہیں ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال مہلک وبا کا شکار مریضوں کی جان بچا سکتا ہے اسی لیے ایف ڈی اے نے اس کی مشروط اجازت دی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے۔